الوقت- کرد رضاکاروں اور شامی فوج کی کاروائیوں میں متعدد علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرد رضاکاروں نے شمالی شام کے بائیس دیہاتوں سے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا۔ یہ دیہات حسکہ، رقہ اور حلب سے گزرنے والی شاہراہ پر واقع تھے۔ دوسری جانب المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے میں واقع الثعلہ فوجی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا اور یہ ایئرپورٹ مکمل طور پر فوج کے قبضے میں ہے۔ ادلب کے مضافات پر بھی شامی فوج کے جوانوں نے حملہ کرکے دو علاقوں کو مسلح دہشت گردوں سے پاک کرالیا ہے۔