الوقت- آل سعود کے جنگی طیاروں نے عدن کے مضافاتی علاقے میں یمنی پناہ گزینوں کے قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اکّتیس عام شہری شہید اور دسیوں زخمی ہو گئے- سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں وہ افراد نشانہ بنے جو سعودی جارحیت سے بچنے کے لئے عدن سے نقل مکانی کر رہے تھے- یمن کی ایک اور نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے اپنے ملک پر سعودی جارحیت کے جواب میں دو سرحدی علاقوں میں آل سعود کے فوجی اڈوں پر کئی میزائل فائر کئے- ان میزائلی حملوں کے نتیجے میں نجران کے "مخروق" فوجی اڈے میں موجود سعودی فوج کے کم سے کم چار ٹینک تباہ ہو گئے۔