الوقت- روسی صدر ولاد میر پیوٹن کی جانب سے بین البر اعظمی بلیسٹک میزائلوں کو جنگی بیڑے میں شامل کرنے کے بیان پر جان کیری کا کہنا تھا کہ روسی صدر کا بیان انتہائی تشویشناک ہے لیکن امریکا روس کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ سرد جنگ کی جانب نہیں لے جانا چاہتا۔ دوسری جانب نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ روس کی ایٹمی پیش قدمی غیرمنصفانہ اور خطے کے لئے خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس کے صدر نے 40 بین البر اعظمی بلیسٹک میزائلوں کو جنگی بحری بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میزائلوں کی تنصیب کے بعد کسی بھی مہم جوئی سے نمٹ لیں گے۔