:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

اسٹریٹیجک شہر تل ابیض پر قبضہ

Tuesday 16 June 2015
اسٹریٹیجک شہر تل ابیض پر قبضہ









الوقت-داعش کے نام نہاد دارالخلافہ کے انتہائی قریبی اسٹریٹیجک شہر پر شامی فوج کے قبضے نے داعش اور اسکے پس پردہ حامیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں کیونکہ اس کامیابی کے بعد داعش کے نام نہاد دارالخلافہ رقہ  کابھی شامی فوج کے ہاتھ میں آنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ شام کے کرد گروہوں نے سرانجام ترکی اور شام کی سرحد پر واقع اسٹریٹیجک شہر تل ابیض پر قبضہ کرلیا ہے۔ کرد گروہوں نے اس شہر سے داعش کو نکال باہر کیا ہے۔ اس شہر کے اطراف شامی کردوں اور تکفیری دہشتگردوں کےدرمیان شدید جھڑپیں ہورہی تھیں۔ کرد گروہوں نے مشرق اور مغرب کی طرف سے اس شہر پر حملہ کیا اور مکمل طرح سے اس کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ شامی کردوں نے تل ابیض کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس شہر اور ترکی کے درمیان واقع گذرگاہ آقچہ قلعہ پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا۔ شام کے کرد گروہوں نےشام کے شمال مشرقی صوبے رقہ سے تل ابیض تک آنے والی دہشتگردوں کی رسد لائين بھی کاٹ دی۔ ادھر اسٹریٹیجک امور کے مبصر فائز عزالدین نے آئي آر آئي بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے کردوں کی پیش قدمی پر اس وجہ سے ترک صدر اردوغان نے تشویش کا  اظہار کیا ہے کہ علاقے میں صیہونی حکومت کے ساتھ ان کی سازشیں طشت از بام ہورہی ہیں۔ دوسری طرف سے شمالی شہر حلب میں فوج اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، تکفیری دہشتگردوں نے حلب پر مارٹر گولوں سے حملے کئے تھے جن میں ایک سو تیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں نے شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر ایک سو سے زائد مارٹر گولے اور راکٹ برسائے ہیں، شہر حلب کا مغربی حصہ شام کی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ شہر حلب کے میڈیکل ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے حملوں میں تیس افراد جاں بحق اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ان حملوں کے بعد فوج اور دہشتگردوں میں جاری جھڑپوں میں شدت آگئی جن میں چالیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر سویدا کے الثعلہ ایرپورٹ کے اطراف فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپيں جاری ہیں۔ تکفیری دہشتگرد اپنے حامیوں کی مدد سے الثعلہ ایئرپورٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس ایئرپورٹ پر بدستور شام کا کنٹرول ہے، شام کی فوج نے الثعلہ ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کے متعدد حملے ناکام بنادیئے ہیں۔ شام کے ایک کمانڈر نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ الثعلہ ایئرپورٹ پر حملوں میں سیکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شہر سویدا شام کے جنوبی علاقے میں واقع ہے۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔تل ابیض پر قبضے پر انقرہ کا تشویش میں مبتلا ہونا ایک قدرتی امر نظر آرہا کیونکہ ترکی نے اس علاقے کو شامی فوج سے محفوظ رکھنے کے لئے دہشتگردوں پر بڑی بھاری سرمایہ کاری کررکھی ہے اور اگر اس موقع پر ترکی کو کچھ ہاتھ نہیں آتا تو اسکی گذشتہ چند سالو‎ں کی تمام محنت اکارت جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے