الوقت کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ میں یمن کے امور کی انچارج بلقیس ویلی نے کہا ہے کہ یمن کے شہروں پر عرب اتحاد کے ہوائی حملوں میں کلسٹر بموں کے استعمال کی شکایت درج کرلی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد نے یمن پر ہونے والے اپنے ہوائی حملوں میں تنن قسم کے کلسٹر بم استعمال کئے ہیں اور اس طرح کے ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی رو سے ممنوع ہے۔
ادھر یمن کی وزارت صحت نے بھی سعودی حملوں میں کلسٹر بموں سمیت ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔