الوقت کی رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس میں مجلس شورای اسلامی کے سابق اسپیکرڈاکٹر حداد عادل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال رسول خدا (ص) اور ان کے اہل بیت سے بہت عقیدت رکھتے تھے اور ان کے اشعار میں اس عقیدت و محبت اور قرآن سے ان کی الفت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
کانفرنس میں اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے ثقافتی ادارے کے سربراہ افتخار حسین عارف نے بھی تقریر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اکو تنظیم، باہمی اقتصادی تعاون کے ساتھ ساتھ، ثقافتی تعاون پر بھی توجہ دے گی۔
علامہ اقبال عظیم مفکر، شاعر، فلسفی اور سیاستداں تھے کہ جن کے بہت زیادہ اشعار فارسی اور اردو زبانوں میں موجود ہیں۔
علامہ اقبال کومفکر پاکستان اور قومی شاعر کا لقب حاصل ہے ۔