الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ تخار میں طالبان نےسڑک کے کنارے نصب بم کا دھماکہ کر کےضلعی چیف سمیت 4 افرادکو ہلاک کر دیا۔
گورنر صوبہ تخار کے ترجمان ثناء اللہ تیمور کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں ضلع اشکاشم کے چیف حمیداللہ، ایک پولیس افسر اور ان کے دو باڈی گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔
گذشتہ سال میں افغانستان سے نیٹو اور امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد طالبان کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا تھا۔