الوقت کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات کار ویانا کے بجائے کسی دوسرے شہر یا کسی اور ملک میں مذاکرات کئے جانے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔
ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد کہ صیہونی حکومت نے ان ہوٹلوں کی جاسوسی کرائی ہے جہاں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران نے باضابطہ طور پر ایٹمی مذاکرات کے مقامات کی سیکورٹی کے بارے میں آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کی حکومتوں کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا تھا۔