الوقت کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف خفیہ تنظیموں کے عالمی اتحاد کا مطالبہ کیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کل اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کی خفیہ تنظیموں کو دہشت گرد گروہوں، خاص طور سے داعش، سے مقابلے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں سے مقابلے کے لئے عالمی اتحاد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نگرانی میں تشکیل پانا چاہئے۔ اس مشترکہ پریس کانفرنس میں ایاد امین مدنی نے کہا کہ روس اور او آئی سی تعاون کے نیٹ ورکس کی تشکیل کے لئے کافی توانائی کے حامل ہیں۔