الوقت كي رپورٹ كے مطابق وزيراعليٰ بلوچستان ڈاكٹرعبدالمالك بلوچ نے كوئٹہ سے زاہدان براستہ تفتان تجارتي ٹرين سروس كا آج افتتاح كرديا۔ يہ تجارتي ٹرين سروس پاكستان اور ايران ريلويز كے باہمي اشتراك سے شروع كي گئي ہے جو بلوچستان كے دارالحكومت كوئٹہ سے ايران كے شہر زاہدان تك آئےگي۔
گذشتہ روز وفاقي وزير ريلوے خواجہ سعد رفيق نے ايك پريس كانفرنس كے دوران بتايا تھا كہ ٹرين كے ذريعے پاكستان سے چاول اور ديگر اشياء ايران جبكہ ايران سے سلفر، كوئلہ اور ديگر كيميكلز پاكستان لائے جائيں گے۔