الوقت كي رپورٹ كے مطابق اسلام آباد كے ريجنل پيس انسٹيٹيوٹ (آر پي آئي) اور افغان انسٹيٹيوٹ برائے اسٹريٹيجك اسٹڈيز (آے آئي ايس ايس) كي جانب سے مشتركہ طور پر منعقد كيے گئے ٹريك ٹو مذاكرات كے موقع پر سرتاج عزيز نے كہا كہ پاكستان افغانستان ميں امن، استحكام، تعمير نو اور ترقي كے ليے كي جانے والي تمام كوششوں كي مسلسل حمايت كرتا رہے گا۔
ايك پُرامن اور مستحكم افغانستان كي پاكستان كے ليے اہميت پر زور ديتے ہوئے سرتاج عزيز نے كہا يہ بات واضح ہے كہ افغانستان پاكستان كے ليے بہت زيادہ اہميت ركھتا ہے۔
حال ہي ميں دونوں ملكوں نے اپنے انٹيلي جنس اداروں آئي ايس آئي اور اين ڈي ايس كے درميان تعاون كے ايك معاہدے پر دستخط كئے ہيں۔ تاہم اس معاہدے پر افغانستان ميں شديد تنقيد كي گئي ہے۔