الوقت كي رپورٹ كے مطابق مجلس وحدت مسلمين پاكستان بلتستان ڈويژن كے زير اہتمام گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلي انتخابات كے سلسلے ميں منعقدہ سياسي جلسے سے خطاب كرتے ہوئے سني اتحاد كونسل پاكستان كے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے كہا كہ نواز شريف نے پنجاب ميں درود و سلام، ميلاد اور عزاداري پر پابندي عائد كي ہے۔ پاكستان ميں دہشتگردوں كے ياروں كو دہشتگردي روكنے كي پاليسي بنانے كا كام ديا ہوا ہے، دراصل نواز شريف دہشتگردي كو پھيلانے كي پاليسي مرتب كرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے كہا كہ پاكستان ميں دہشتگرد نواز پاليسيوں كي وجہ سے اسي ہزار محب وطن پاكستان لقمہ اجل بن گئے، ملك ميں پے درپے دہشتگردي كے سانحات ہوئے، سانحہ كراچي، سانحہ ميلاد، سانحہ كوئٹہ اور ديگر ہونے والے سانحات ميں نواز شريف اور آصف زرداري كو يہ توفيق نہيں ملي كہ وہ ان شہداء كے گھروں ميں جاكر وارثين شہداء كو دلاسا دے سكيں، انكي مدد كريں اور انكے غم ميں شريك ہوں۔ انہوں نے كہا كہ بلتستان ميں جہاں جہاں نون ليگ كے كيمپ ہيں، وہاں جا كر انكے كاركنان سے پوچھيں كيا طالبان، لشكر جھنگوي، لشكر طيبہ، بيت اللہ محسود، حكيم اللہ محسود كے ٹكٹ سے اليكشن لڑنے كے لئے تيار ہيں۔۔؟ نواز ليگ كے ٹكٹ سے اليكشن لڑنا گويا انہي جماعتوں كے ٹكٹ سے لڑنے كے مترادف ہے۔ انہوں نے كہا كہ گلگت بلتستان كےعوام آئيني حقوق كے لئے جدوجہد شروع كريں تو ہم پاكستان ميں موجود كروڑوں محب وطن اہل سنت اور اہل تشيع ملكر آپكو حقوق دلا كر دم ليں گے۔