:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

الرمادي كا سقوط -امريكہ پر اعتماد كا خاتمہ

Wednesday 3 June 2015
الرمادي كا سقوط -امريكہ پر اعتماد كا خاتمہ

عراق كے صوبہ الانبارميں شہر رمادي پر داعش كے قبضے كا ايك اہم نتيجہ يہ نكلا ہے كہ عراق كي مركزي حكومت اور الانبار كےحكام كے لئے يہ بات ثابت ہوگئي كہ امريكہ داعش كامقابلہ كرنے كا كوئي ارادہ نہيں ركھتا ہے۔ دوسرا نتيجہ يہ ہے كہ داعش جيسے تكفيري دہشتگرد گروہ كا مقابلہ صرف عوامي رضاكاروں كي مدد سے ہي كيا جاسكتا ہے۔ يہ نتائج عراقي حكام اور صوبہ الانبار كے مقامي عھديداروں كے حاليہ بيانات سے اخذ كئےجاسكتے ہيں-

گذشتہ برس گرميوں ميں عراق كے شمالي علاقوں پر داعش كے حملوں كے بعد عراق كے بعض سياسي رہنماؤں نے كہا تھا كہ اگر ہم يہ فرض كرليں كہ امريكہ داعش كي مدد نہيں كررہا ہے تو اس دہشتگرد گروہ كا مقابلہ كرنے كا ارادہ بھي نہيں ركھتا ہے بلكہ اسے محض كٹرول كركے اپنےمقاصد حاصل كرنا چاہتا ہے لھذا داعش كو شكست دينے كے لئےامريكہ پر اعتماد نہيں كيا جاسكتا۔

اس نكتے پر عراق كے بعض سياسي رہنماؤں اور مختلف علاقوں كے مقامي رہنماؤں كو اس وقت يقين ہو جب تكيفري دہشت گرد گروہ داعش نے الرمادي پر قبضہ كرليا۔شہر رمادي پر داعش نے ايسے حالات ميں قبضہ كيا كہ امريكہ يہ اصرار كررہا تھا كہ رمادي سقوط نہيں كرے گا، امريكہ نے اسي كھوكھلے دعوے پر اصرار كرتے ہوئے مركزي حكومت پر دباؤ ڈالا كہ رمادي كے دفاع كے لئے عوامي رضا كار فورسز نہ بھيجے،امريكہ كا اصرار ايسے حالات ميں تھا كہ رمادي پر داعش كے بھرپور حملے جاري تھے۔اس كے علاوہ امريكي حكومت نے اپني فضائي برتري كے باجود رمادي كے پاس داعش كے خلاف كوئي كاروائي انجام نہيں دي اور نہ ہي رمادي كي طرف داعش كے بڑھتے قدم روكنے كي كوشش كي۔

ان حالات كے بعد ہي صوبہ الانبار كے حكام اور مركزي حكومت كے بعض حكام كي سمجھ ميں آيا كہ امريكہ پر اعتماد نہيں كيا جاسكتا اور امريكہ داعش كا مقابلہ كرنے كا كوئي ارادہ بھي نہيں ركھتا ہے۔ رواں ہفتے كے آغاز ميں صوبہ الانبار ميں واشنگٹن پوست كے صحافي نے ايك رپورٹ بھيجي تھي جس كا عنوان تھا'حبانيہ ميں امريكہ پر بے اعتمادي صاف ديكھي جاسكتي ہے' اس رپورٹ ميں واشنگٹن پوسٹ نے صوبہ الانبار كي انتظامي كونسل كے نائب سربراہ كے حوالے سے لكھا تھا كہ ميں الانبار ميں امريكہ كا سب سے پہلا اتحادي تھا ليكن اوباما جھوٹے ہيں كيونكہ انہوں نے كہا تھا كہ الرمادي پر داعش كا قبضہ نہيں ہوگا۔ انہوں نے كہا كہ الانبار كے پاس اتحاد كے لئے دو آپشن تھے ايران يا امريكہ۔ ہم نے امريكہ يعني ايك طاقتور ملك كا انتخاب كيا تھا ليكن ہم نےغلطي كي تھي۔

صوبہ الانبار كے مقامي حكام كے علاوہ مركزي حكومت كے  حكام كے قول و فعل ميں بھي امريكہ پر بے اعتمادي كو ديكھا جاسكتا ہے۔ عراق كے وزير اعظم حيدر العبادي نے الرمادي پر داعش كے قبضے كے بعد روس كا دورہ كيا۔ مبصرين نے ان كے دورہ ماسكو كو امريكہ سے مايوسي كي علامت قرارديا۔ يادرہے اس  سےقبل حيد العبادي نے امريكہ سے قريب ہونے كي كوشش كي تھي۔ بعض سياسي مبصرين نے يہانتك كہا ہےكہ الرمادي پر داعش كا قبضہ مغرب سے قريب ہونے كي حيدر العبادي كي پاليسيوں كا نتيجہ ہے كيونكہ انہوں نے وائٹ ہاوس كي خشنودي كي خاطر عوامي فور‎سز كو رمادي كي طرف جانے سے روك ديا تھا۔

العراقيہ ٹي وي پر حيدرالعبادي كے انٹرويو سے يہ صاف ظاہر ہےكہ وہ اب مستقل اور امريكہ سے دور ہونے كي پاليسياں اپنا رہے ہيں۔ عراق كے وزير اعظم نے اس انٹرويو ميں كہا تھا كہ وہ تمام تر مخالفتوں كے باوجود موصل كي آزادي كے لئے عوامي رضا كار فورس كو روانہ كريں گے۔ انہوں نے كہا كہ امريكہ عراق ميں عوامي فورسز كے استعمال كے بار ے ميں فيصلہ نہيں كرسكتا۔ اور يہ عراقي قوم ہے جو اس سلسلے ميں فيصلہ كرے گي اور امريكہ بھي يہ بات جانتا ہے۔

ايك سال لگ گيا كہ عراق كے بعض حكام يہ سمجھ جائيں كہ امريكہ داعش كامقابلہ كرنے كا كوئي ارادہ نہيں ركھتا۔ البتہ يہ يقين جو الرمادي پر داعش كے قبضے كےبعد حاصل ہوا ہے داعش كو شكست دينے ميں عراقي قوم كي كوششوں ميں نياباب ثابت ہوسكتا ہے۔     

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے