الوقت نےشفقنا ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دي ہے كہ سعودي عرب كے بادشاہ سلمان بن عبدالعزيز كي ايسي تصاوير منظر عام پر آئي ہيں جن ميں وہ خانہ كعبہ كے اندر جوتوں سميت نماز پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہيں۔ ان تصاوير كے منظر عام پر آنے كے بعد دنيا بھر كے مسلمانوں نے شديد رد عمل كا اظہار كيا ہے-
واضح رہے كہ سعودي عرب كے بادشاہ اپنے وليعہد اور ايك وفد كے ہمراہ پير اور منگل كي درمياني شب خانہ كعبہ كو غسل دينے كي غرض سے اس كے اندر داخل ہوئے تھے جہاں انھوں نے جوتوں سميت دو ركعت نماز پڑھي تھي۔ العربيہ اور الاخباريہ سميت سعودي عرب كے ذرائع ابلاغ نے فوري طور پر اس مقدس مقام ميں سعودي عرب كے بادشاہ كي جوتوں سميت نماز سے متعلق تصاوير كو سنسر كر ديا ہے- ان ٹي وي چينلز ميں شاہ سلمان كي صرف زانو تك كي تصاوير دكھائي گئي ہيں