الوقت كي رپورٹ كے مطابق عراقي وزير اعظم حيدر العبادي نے امريكي وزير دفاع كے بيان پر حيرت كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ آئندہ چند دنوں ميں شہر الرمادي كو دہشتگردوں كے قبضے سے آزاد كراليا جائے گا-
امريكي وزير دفاع ايشٹن كارٹر نے چند روز قبل كہا تھا كہ داعش كے خلاف جنگ ميں عراقي فوج ميں پختہ عزم و ارادہ نہيں پايا جاتا- حيدر العبادي نے كہا كہ ايشٹن كارٹر كا بيان، عراقي فوج كي طاقت و توانائي كے بارے ميں انہيں فراہم كي جانے والي غلط اطلاعات كا نتيجہ ہے- واضح رہے كہ ايشٹن كارٹر نے كچھ دنوں قبل الرمادي پر داعش كے قبضے كے بعد عراق كي فوج كو شديد تنقيد كا نشانہ بنايا تھا۔ عراق ميں فوج اور عوامي رضاكار فورسز كو حاليہ دنوں ميں تكفيري دھشتگردوں كے خلاف بڑي كاميابياں ملي ہيں۔