الوقت كي رپورٹ كے مطابق سعودي عرب كے جنگي طياروں نےكل رات صوبہ حجہ ميں وشحا اور كحلان علاقوں پر بمباري كي جس كے نتيجے ميں متعدد يمني شہري شہيد اور زخمي ہوگئے- سعودي جنگي طياروں نے عالمي ادارء خوراك كے ايك گودام، بجلي گھر اور ايندھن لے جانےوالے ايك ٹرك كوبھياپنے حملے كا نشانہ بناياجبكہ دارالحكومت صنعا كے مضافات ميں دارالشريف گاؤں ميں عام لوگوں كے گھروں پر بھے حملے كئے جن كے نتيجے ميں كئي يمني شہري شہيد اور زخمي ہوگئے۔