الوقت كي رپورٹ كے مطابق پاكستان نيوي وار كالج لاہور كے 44 ويں پي اين اسٹاف كورس كے كانووكيشن سے خطاب ميں ايڈمرل ذكاء اللہ كا كہنا تھا كہ علاقائي اور عالمي سطح پر محركات ميں تيزي سے آنے والي تبديلياں عسكري، سياسي سطح پر باخبر رہنے كي متقاضي ہيں، علاقائي اور عالمي سطح پر محركات ميں تيزي سے آنے والي تبديلياں عسكري، سياسي سطح پر باخبر رہنے كي متقاضي ہيں۔
انہوں نے كہا كہ بحري سرحدوں كے دفاع كے ليے معياري افرادي قوت كي تياري، دفاعي حربي استعداد كار ميں اضافہ اولين ترجيح ہے۔