:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

الوقت-افغانستان ميں داعش كي موجودگي كے حوالے سے مختلف تبصرے

Wednesday 27 May 2015
الوقت-افغانستان ميں داعش كي موجودگي كے حوالے سے مختلف تبصرے

الوقت-افغانستان ميں داعش كي موجودگي كے حوالے سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہيں ۔كچھ اسے افواہ اور بعض اسكو حقيقت قرار دے رہے ہيں ۔افغانستان كے سركاري اور سيكوريٹي زرائع  نے كہا ہے كہ غير موثق زرائح كے مطابق ہلمند،زابل اور فراہ جيسے صوبوں ميں طالبان كے سفيد جھنڈوں كي جگہ داعش كے سياہ پرچموں نے لے لي ہے ليكن يہ سب خبريں كافي نہيں ہيں كہ اسكي بنياد پر يہ فيصلہ كيا جائے كہ داعش نے افغانستان ميں اپنے پير جما لئے ہيں كيونكہ يہ علاقہ طالبان كا علاقہ ہے اور وہ يہاں پر اسلامي حكومت كا قيام عمل ميں لانا چاہتے ہيں۔اس حوالے سے افغانستان كے صدر كے سلامتي كے مشير حنيف اتمر اور روسي صدر كا بيان خصوصي اہميت كا حامل ہے۔ان دونوں كے بيانات ميں وسطي ايشيا اور افغانستان كے ہمسايہ ممالك ميں داعش كے حطرات كي طرف اشارہ كيا گيا ہے اور اس پر تشويش كا اظہار كيا گيا ہے ۔اس حوالے سے دو اہم سوالات سامنے آتے ہيں۔

1=داعش كے لئے افغانستان ميں كونسي خصوصي كشش ہے ؟

2=افغانستان ميں داعش كي موجودگي سے علاقائي اور عالمي مسائل پر كيا اثرات مرتب ہوسكتے ہيں؟۔  

اگر ان سوالات كے تناظر ميں تجزيہ كيا جائے تو يہ بات واضح ہوتي ہے كہ داعش كے لئے يہ علاقہ جسے خراسان كا نام ديا جاتا ہے نظرياتي حوالے سے خصوصي اہميت كا حامل ہے كيونكہ داعش كے عقائد كے مطابق رسول اكرم ص كي ايك حديث ميں اس علاقے ميں اسلامي خلافت كے قيام كا آغاز ہوگا۔داعش نے اسلامي خلافت كا جو نقشہ جاري كيا ہے اس ميں گريٹر خراسان كا جو علاقہ دكھايا گيا ہے اس ميں سنٹرل ايشيا ،افغانستان اور ايران شامل ہيں بلكہ اس ميں برصغير اور تمام وہ علاقے شامل ہين جہاں مسلمان آباد ہيں۔

اس كے علاوہ اہم بات يہ ہے كہ افغانستان بالخصوص ہلمند كے علاقے كو منشيات كي پيداوار كے حوالے سے بھي خصوصي اہميت حاصل ہے اور داعش آمدني كے اس زريعے كو بھي اپنے قبضے ميں ركھنے كا خواہشمند ہوگا۔ اس سے پہلے طالبان نے بھي آمدن كے اس ذريعے سے بھر پو ر فائدہ اٹھايا ہے۔ايك اور نكتہ بہت اہم ہے اور وہ يہ ہے كہ افغانستان ميں داعش كو تشكيل دينے والے افراد مقامي ہيں يا يہ گروہ مكمل طور سے باہر سے وابستہ ہے اس حوالے سے موثق رپورٹس تو موجود نہيں ہيں ليكن ايسا لگتا ہے كہ داعش اس حوالے سے عراق اور شام كے تجربات سے استفادہ كرے گا اور يہاں پر بھي مقامي گروہ تشكيل دے گا۔عراق اور شام ميں شروع ميں مقامي  القاعدہ سے مدد لي گئي اور بعد ميں دوسرے ممالك سے لوگوں كو شام اور عراق ميں درآمد كيا گيا۔ كہا جارہا ہے كہ افغانستان ميں داعش گروہ پہلے طالبان كے ناراض دھڑوں كو جذب كرےگا اور اسكے زريعے افغانيوں كو اپنے گروہ ميں شامل كرے گا اسكے بعد دوسرے ممالك سے اپنے زوق كے افراد كو اس علاقے ميں امپورٹ كيا جائيگا۔دعش نے اس وقت پاكستان كے اوركزئي علاقے كے ايك متنازعے شخص حافظ سعيد خان كو داعش كي ذمہ داري دي ہے جو اس سے پہلے  طالبان پاكستان كا ايك اہم كمانڈر تھا۔دوسرے مرحلے ميں چچنيا،ايغور،ازبك،تاجك اور دوسرے ممالك كي مختلف اقوام اور شہريوں كو داعش ميں شامل كيا جائيگا۔

داعش كے اس علاقے ميں موجودگي كو علاقائي سطح پر كسطرح ديكھا جائيگا اس حوالے سے روسي صدر پوٹين كا اظہار تشوش خصوصي اہميت كا حامل ہے اسي طرح چين كا ردعمل بھي اتفاقي نہيں ہے  ۔دوسري صرف روس اور چين كو اس بات كا انديشہ ہے كہ امريكہ اس علاقے ميں داعش كي تشكيل كے زريغے انكے مفادات كو نقصان پہنچا سكتا ہے ۔داعش كو اس بات كا علم ہو يا نہ ہو اس علاقے ميں اسكے نفوز سے چين اور روس دونوں كے مفادات كو خطرہ ہے اور اس كا سب سے زيادہ فائدہ امريكہ كو ہي پہنچے گا۔
دوسري طرف داعش كو پاكستان اور افغانستان كي سرحدوں پر بلند و بالا پہاڑي سلسلہ ميں ايك بہتريں پناہ گاہ ميسر آجائيگي كيونكہ عراق اور شام اب انكے لئے زيادہ مطمئن جگہيں نہيں رہي ہيں۔اگر طالبان اور افغان حكومت كے درميان مذاكرات كسي اچھے نتيجے پر پہنچ جاتے ہيں تو طالبان كا ايك بڑا دھڑا طالبان سے جدا ہوكر داعش كے سياہ پرچم كے نيچے آجائے گا ۔افغانستان داعش كے لئے ايك بہترين علاقہ ہے كيونكہ جغرافيائي لحاظ سے اسكي سرحديں وسطي ايشيا كے ممالك كے علاوہ ايران،پاكستان ،چين وغيرہ سے ملتي ہيں لہذا امريكہ اس دہشتگرد گروہ كے توسط سے روس،ايران اور وسطي ايشيا كے حوالے سے سياسي،سلامتي اور اقتصادي شعبوں ميں ان مملك كے لئے اسٹريٹيجك مشكلات كھڑي كر سكتا ہے اسي طرح ايران كو بھي مختلف چيلنجوں سے دوچاركيا جاسكتا ہے ۔سعودي عرب بھي اس گروہ كي بھر پو ر حمايت كركے شام ،عراق،بحرين،لبنان  اور يمن  ميں  ايران كے بڑھتے ہوئے اثر و نفوز كا جواب دے سكتا ہے۔

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے