:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

سيد حسن نصراللہ كي طرف سے رضا كار فورس بنانے كا عنديہ

Monday 25 May 2015
سيد حسن نصراللہ كي طرف سے رضا كار فورس بنانے كا عنديہ

 

 

حزب اللہ كا سركاري موقف عام طور پر سيد حسن نصراللہ كي تقرير سے بيان كيا جاتا ہے اور سيد حسن نصراللہ كي حاليہ تقارير سے اندازہ ہوتا ہے كہ حزب اللہ نے تكفيري دہشتگردوں كے خلاف وسيع كاروائياں اور اسكو خطے ميں شكست دينے كے لئے وسيع منصوبہ بندي كا پروگرام ترتيب ديا ہے كيونكہ اس دہشتگرد گروہ نے اب تمام حدود كو پامال كرديا اور اسكا واحد حل يہ ہے كہ اس كے نجس اور پليد وجود سے علاقے كو مكمل طور پر پاك كيا جائے۔تكفيري دہشتگردوں كي حقيقي ماہيت عراق اور شام ميں نماياں ہوكر سامنے آگئي ہے ۔لبنان كے اخبار الاخبار نے جسے حزب اللہ كے قريب سمجھا جاتا ہے ايك رپورٹ نشر كي ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے كہ حزب اللہ تكفيري دہشتگردوں كے خلاف لام بندي يا عمومي رضاكار فورس تشكيل دينے كا ارادہ ركھتي ہے  ۔۔ سيد حسن نصراللہ نے جمعے كو يوم مجروحين استقامت كي مناسبت سے حزب اللہ كے كمانڈروں اور جوانوں سے خطاب ميں كہا كہ دہشتگردي اور تكفيريت كے خلاف لڑائي نہايت ہي اہميت كي حامل اور فيصلہ كن ہے انہوں نے كہا كہ وہ بہت جلد تكفيريت اور  دہشتگردي كے خلاف عوام كے ايك پليٹ فارم پر جمع ہونے كي اپيل كريں گے۔ سيد حسن نصراللہ نے كہا كہ حزب اللہ تكفيريوں كے خلاف لڑائي كے نہايت حساس مرحلے ميں پہنچ چكي ہے، انہوں نے كہا كہ حزب اللہ اور تكفيريوں ميں كوئي وجہ اشتراك نہيں ہے۔ انہوں نے كہا كہ حزب اللہ مختلف طريقوں سے تكفيريوں كا مقابلہ كرے گي اور ابھي تك اس نے ان طريقوں كا استعمال نہيں كيا ہے۔ سيد حسن نصراللہ نے كہا ہے كہ آج حزب اللہ ماضي سے بہتر پوزيشن ميں ہے اور حزب اللہ سے وابستہ لوگ كرامت،شرافت اور سربلندي سے زندگي گذار رہے ہيں اور تكفيريوں نيز دہشتگردوں كے خلاف برسر پيكار ہيں۔ انہوں نے كہا كہ تركي، سعودي عرب اور قطر نے حزب اللہ كےخلاف اعلان جنگ كرديا ہے ليكن انہيں حزب اللہ كے ہاتھوں شكست ہوئي ہے۔ سيد حسن كا كہنا تھا كہ آگر القاعدہ اور داعش كا فكري مركز سعودي عرب ہے تو وہ   انہيں دہشتگرد كہتے ہيں اور اگر عالمي برادري ان كي نظرياتي حامي ہے تو اس نے بھي تكفيريوں كو دہشتگرد قرار ديا اگر لبنان كي بات كرتے ہيں تو لبناني حكومت بھي ان كے بارے مين يہي رائے ركھتي ہے۔ايك ايسا گروہ جسكے بارے ميں سبھي متفق ہيں انكے بارے ميں ہمدردي ركھنے والوں كو اپنے رويے اور نظريے پر نظر ثاني كرنا ہوگي۔ايسے گروہوں كے خلاف ايك اجتماعي تحريك شروع كرنا ضروري ہے ۔شايد اسي تناظر ميں سيد حسن نصراللہ نے الاخبار كي رپورٹ كے مطابق اس بات پر تاكيد كي ہے كہ اب ان دہشتگردوں كے خلاف عمومي رضاكار دستوں كا مقابلے ميں آنا ضروري ہے ۔سيد حسن نصراللہ كے مطابق اس وقت جس كي بھي معاشرے ميں كوئي اہميت اور حيثيت ہے وہ اس رضاكار فورس كي حمايت كرے چاہے اسكي حمايت زبان اور الفاظ تك ہي محدود كيوں نہ ہو۔علما كو اب اپنے موقف كا اظہار كرنا ہوگا شہدا كے لواحقين كو كچھ نہ كچھ كہنا ہوگا۔ممكن ہے ہم عمومي لام بندي كا اعلان كريں اور انكے ساتھ ہرجگہ مقابلے كا اعلان كريں۔اب ہم كسي كے مقابلے ميں خاموشي اختيار نہيں كريں گے اور جو كوئي ہمارے مقابلے ميں آئے گا اور ہمارے بارے ميں بات كرے گا  چاہے وہ بڑا ہوگا يا چھوٹا اسكي آنكھوں ميں آنكھيں ڈال كر كہيں گے تم خائن ہو۔

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے