الوقت كي رپورٹ كے مطابق اتوار كو يمن كے صوبہ صعدہ ميں ايك جنگي طيارے كو مار گرايا گيا ہے۔ يمن كي وزارت دفاع نے بھي ايك بيان ميں شمال مشرقي صعدہ كے علاقے كتاف ميں ايك سعودي طيارے كے گرنے كي تصديق كي ہے- قابل ذكر ہے كہ مقامي ذرائع اور عيني شاہدين نے اتوار كو بھي يمني فوج كے ہاتھوں ايك سعودي فوجي طيارہ مار گرائے جانے كي خبر دي تھي- اس سعودي جنگي طيارے كو شمالي صنعا كے بني حارث علاقے ميں گرايا گيا۔ابھي تك سعودي عرب نے اس خبر كي ترديد يا تائيد نہيں كي ہے ۔