الوقت كي رپورٹ كے مطابق نئي دہلي ميں ايك تقريب سے خطاب ميں بھارت كے وزير دفاع منوہر پاريكر نے كہا تھا كہ كانٹے سے كانٹا نكالنا چاہيئے اور بھارتي فوج كو صرف دہشت گردوں كے خلاف ہي كيوں استعمال كرنا چاہيئے۔
ہفتہ كو عزيز نے كہا كہ اس بيان سے انڈيا كي پاكستان ميں دہشت گردي كيے جانے كے خدشات مزيد پختہ ہوتے ہيں۔
انہوں نے كہا پاكستان مخلصانہ طور پر انڈيا سے اچھے تعلقات كي پاليسي پر گامزن ہے۔
دہشت گردي ہماري مشتركہ دشمن ہے اور يہ دونوں ملكوں كيلئے ضروري ہے كہ وہ اس ناسور سے نمٹنے كيلئے مل كر كوششيں كريں كيونكہ دوسرے ملكوں سے كہيں زيادہ پاكستان اس سے متاثر ہوا ہے۔
بھارت كے وزير دفاع پاريكر نے ايك بيان ميں كہا تھا كہ بھارت دوسرے ملكوں كے دہشت گردوں سے نمٹنے كيلئے دہشت گردي كا سہارا لے گا۔
پريس ٹرسٹ آف انڈيا نے پاريكر كے حوالے سے بتايا تھا كہ انڈيا 26/11 جيسے واقعہ سے بچنے كيلئے انتہائي اقدامات اٹھائے گا۔