الوقت كي رپورٹ كے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران كي وزارت خارجہ كي ترجمان مرضيہ افخم نےسعودي عرب كےشہر قطيف كي مسجد امام علي (ع) ميں نمازيوں پر دہشتگردانہ حملے كي شديد مذمت كي ہے۔ پاكستان نےبھي سعودي عرب كے صوبہ قطيف كي مسجد پر ہونے والے حملے كي شديد مذمت كي ہے -
پاكستان كي وزارت خارجہ نے ايك بيان جاري كر كے سعودي عرب كے علاقے قطيف كي مسجد امام علي پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے اس حملے ميں شہيد ہونے والوں كے لواحقين كے ساتھ ہمدردي كا اظہار كيا ہے۔
اقوام متحدہ كے سيكريٹري جنرل بان كي مون نے بھي قطيف كي مسجد امام علي ميں نمازيوں پر ہونے والے حملے كي مذمت كي ہے۔ بان كي مون نے ايك بيان جاري كركے اس حملے كي شديد مذمت كرتے ہوئے مقدس مقامات پر حملے كو نفرت انگيز قرار ديا اور اس طرح كے اقدامات كو مذہبي اختلافات كو ھوا دينے كي كوشش سے تعبير كيا۔
حزب اللہ لبنان نے جمعے كے دن ايك بيان جاري كركے سعودي عرب كے مشرقي علاقے قطيف ميں واقع مسجد امام علي (ع )ميں دہشتگردانہ بم دھماكے كي مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ تكفيري اور دہشتگرد گروہوں كو نماز كي كوئي معرفت نہيں ہے اور وہ مساجد اور ديني و مذہبي مقامات كو اپنے دہشتگردانہ حملوں كا نشانہ بناتے ہيں۔
دوسروي جانب سعودي عرب كے شہر قطيف ميں مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے كے خلاف وسيع پيمانے پر احتجاجي مظاہرے كئے گئے ہيں۔
اطلاعات كے مطابق سعودي عرب كے مشرق ميں بے گناہ نمازيوں پر جمعہ كو ہونے والے تكفيري دہشت گردوں كے حملے كي مذمت ميں سعودي عرب كے مشرقي علاقے القديح ميں وسيع پيمانے پر عوامي مظاہرے ہوئے ہيں۔
جمعہ كو قطيف كي مسجد امام علي ميں تكفيري دہشت گردوں نے خود كش حملہ كركے اكيس افراد كو شہيد اور ايك سو تئيس كو زخمي كرديا تھا- قطيف كے عوام نے بھي جمعہ كي رات تكفيريوں كے اس دہشت گردانہ حملے كے خلاف وسيع پيمانے پر احتجاجي مظاہرہ كيا تھا۔