حزب اللہ لبنان نے قلمون كے علاقے ميں تكفيري دہشتگردوں كے كئي اہم ٹھكانوں كو تباہ كرديا ہے ۔
الوقت؛موصولہ رپورٹ كے مطابق حزب اللہ نے شامي فوج سے ملكرتكفيري دہشتگردوں كے فوجي كمانڈ كے چار مراكز سميت چاليس اہم فوجي ٹھكانوں كو مكمل طور پر تباہ كرديا۔المنار ٹي وي نے منگل كے دن اپني رپورٹ ميں اعلان كيا ہے كہ ان فوجي ٹھكانوں سے كئي گاڑياں بھي برآمد ہوئي ہيں جن ميں بارودي مواد نصب كيا گيا تھا ۔حزب اللہ اور شامي فوج نے چند دن پہلے شام اور لبنان كے سرحدي علاقے قلمون كو تكفيري دہشتگردوں كے وجود سے پاك كرنے كے لئے فوجي كاروائيوں كا آغاز كيا تھا۔ان كاروائيوں ميں نہ صرف يہ كہ تكفيري گروہ كو شديد جاني نقصان اٹھانا پڑابلكہ حزب اللہ نے موسي نامي اہم اور اسٹريٹيجك پہاڑي پر بھي قبضہ كرليا ہے۔ان بلنديوں پر قبضے كے بعد مشرقي لبنان سے دمشق كے اطراف كا راستہ مكمل طور پر شامي فوج كے قبضے ميں آگيا ہے دوسري طرف قلمون پر حزب اللہ كے قبضے كے بعد دمشق اور لبنان كے درميان تكفيري گروہوں كا باہمي رابطہ بھي منقطع ہوگيا ہے
حزب اللہ كو اس علاقے ميں نماياں كاميابياں ملي ہيں تاہم ان كا كہنا ہے كہ ابھي فيصلہ كن جنگ شروع نہيں ہوئي ہے .