الوقت- پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی ہیڈکوارٹرلاہور میں ہونے والی شیوخ الحدیث کانفرنس میں سو سے زائد علماء کرام نے شرکت کی اور فتویٰ دیا ہے کہ اسلام میں خود کش حملے حرام اور ناجائز ہیں۔ خود کش بمبار قتل اور خود کشی دو حرام امور کے مرتکب ہو رہے ہیں جبکہ فرقہ وارانہ قتل و غارت میں ملوث عناصر فساد فی الارض کے مجرم ہیں۔ شیوخ الحدیث کانفرنس میں 22 مئی کو یوم امن و محبت منانے کا اعلان کیا گیا۔یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی مسالک کے جید علما خودکش حملوں کو حرام قرار دے چکے ہیں۔معروف دیوبندی عالم دین مولانا حسن جان نے بھی خودکش حملوں کو حرام قرار دیا تھا تاہم انہیں اس فتوے کی وجہ سے طالبان نےقتل کردیا گیا تھا۔