ايسوشي ايٹڈ پريس كے مطابق ويٹيكن نے اپنے تازہ ترين موقف ميں فلسطين كي حكومت كو سركاري طور پر تسليم كرليا ہے۔بارہ مئي كو مكمل ہونے والے معاہدے ميں جس پر ابھي دستخط نہيں ہوئے ہيں كہا گيا ہے كہ ائندہ فلسطين كو فلسطين كي خود مختار انتظاميہ كہنے كي بجائے ايك خود محتار فلسطيں كے طور پر لكھا اور بولا جائيگا
واضح رہے كہ بين الاقوامي اداروں اور ملكوں كي جانب سے فلسطين كو سركاري طورپر تسليم كئے جانے كے مسئلے پر صہيوني حكومت نے ہميشہ اپنے غم و غصے كا اظہار كيا ہے۔غاصب صيہوني حكومت نے ويٹيكن كے اس اقدام پر اپنا ردعمل ظاہر كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سے امن كے عمل ميں كوئي مدد نہيں ملے گي
گذشتہ سال كے اواخر ميں اٹلي،آئرلينڈ، برطانيہ اور فرانس كي پارليمانوں نے ايك قرارداد كے حق ميں ووٹ دے كر اپني حكومتوں سے، فلسطين كو ايك خود مختار ملك كي حيثيت سے تسليم كرنے كا مطالبہ كيا تھا۔
جبكہ سوئيڈن نے ان يورپي ملكوں سے ايك قدم آگے بڑھاتے ہوئے فلسطين كي حكومت كو سركاري حيثيت طورپر تسليم كرليا تھا۔