خبري ذرائع نے كيمپ ڈيوڈ ميں ہونے والے عرب ممالك اور امريكہ كے درميان مذاكرات كو ناكام قرار ديا ہے۔ امريكي نيوز چينل سي اين اين نے بتايا ہے كہ مذاكرات ميں شريك عرب ممالك پرسخت مايوسي طاري ہے۔ سي اين اين نے اس رپورٹ ميں گذشتہ دنوں قطر اور فرانس كے مابين فوجي معاہدے پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ علاقے كے ممالك اپنے مسائل كے حل كرنے ميں بھي بے دست و پا ہيں۔ سي اين اين كي رپورٹ ميں بتايا گيا ہے كہ كيمپ ڈيوڈ ميں شريك عرب ممالك كو داعش كا كامياب مقابلہ كرنے كي بھي كوئي اميد نہيں ہے۔
عراقي حكومت كے دباؤ ميں آكر، امريكہ نے عراق كو شيعہ، سني اور كرد علاقوں ميں بانٹنے كے ارادے سے پسپائي اختيار كرلي۔ دوسري طرف كيمپ ڈيوڈ ميں امريكي صدر اور عرب ممالك كے وفود كے درميان مذاكرات ميں امريكي صدر نے دعوي كيا كہ يہ نشست فوٹو سيشن نہيں بلكہ علاقے كے عوام كي سلامتي كي راہ ميں ايك عملي اور سنجيدہ قدم ہے۔ اوباما نے بتايا كہ انہيں خليج فارس ميں اپنے اتحاديوں كے خوف اور تشويش اور ان كي سلامتي كو لاحق خطرات كا بخوبي اندازہ ہے۔