الوقت کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے ایسو سی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر ایران کے ساتھ مزید مستحکم تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مسائل میں ایران کے ساتھ تعاون کی راہیں موجود ہیں۔
قطر کے وزیر خارجہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں
واضح رہے کہ قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے پیر کے روز دوحہ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ ایران کا ایٹمی معاہدہ بہترین راہ حل کا انتخاب تھا۔