الوقت کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہوں نے ایک دستاویز پر دستخط کر کے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اور ہندوستان کی مستقل رکنیت سے اتفاق کیا ہے۔ اس دستاویز پر دستخط کئے جانے سے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اور ہندوستان کی مستقل رکنیت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔پاکستان اور ہندوستان نے ستمبر دو ہزار چودہ میں شنگھائی تعاون تنظیم میں مستقل رکنیت کی درخواست دی تھی۔ اس وقت چین، روس، قزاقستان، قیرقیزستان، تاجیکستان اور ازبکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں ۔