الوقت- چین کے جنوبی صوبوں میں طوفانی بارشوں نے سیلابی کیفیت پیدا کردی ہے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران دو سوملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین کے صوبے جیانگشو، زریجیانگ، آنہوئی، جیانزشی، ہوبئی، ہونان، شنگھائی اور بیجنگ میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔
طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ ہوبئی میں ہوا جہاں دس افراد ہلاک جب کہ چھ لاکھ چھ ہزار افراد براہ راست متاثر ہوئے ۔ اس کے علاوہ صوبہ ہونان میں پانچ افراد ہلاک جب کہ پانچلاکھ 27 ہزار افراد متاثر ہوئے اس کے علاوہ گوئیزہو میں دو جب کہ انہوئی میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔