~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے بدھ کے روز شمالی الخلیل میں العروب کے فلسطینی کیمپ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی عمر پندرہ برس بتائی جاتی ہے۔
صیہونی فوجیوں نے بیت اللحم، جنین، قلندیا کیمپ اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا جس کے دوران متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
سرزمین فلسطین کے مختلف علاقوں میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک سو اسّی سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔